English News

indianarrative
  • youtube
  • facebook
  • twitter

ایودھیا بھومی پوجن پروگرام میں اقبال انصاری کو بھی ملا دعوت نامہ

بابری مسجد کی پیروی کرنے والے محمد ہاشم انصاری کے بیتے اقبال انصاری کو ایودھیا میں ہونے والے بھومی پوجن کا دعوت نامہ ملا ہے۔ اقبال انصاری نے بھومی پوجن کا دعوت نامہ ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اقبال انصاری نے کہا ہے کہ اس دوران وہ وزیر اعظم شری نریندر مودی کو رام نامی اور مانس بھی بھینٹ کریں گے۔
بھومی پوجن سے ٹھیک ایک دن پہلے اقبال انصاری کو شری رام جنم بھومی ترتھ چھیتر کی طرف سے پانچ اگست کو ایودھیا میں ہونے والے پروگرام کا دعوت نامہ ملا ہے۔ واضح رہے کہ محمد ہاشم انصاری کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے اقبال انصاری ہی عدالت میں بابری مسجد کے پیروکار تھے۔ اس دعوت نامہ کو پا کر اقبال انصاری بہت خوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایودھیا ہے یہاں کے مٹھ اور مندروں میں ہمیشہ ایکتا کی پھہار نکلتی رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اس علاقے میں جاتے رہے ہیں۔ یہ بہت بڑا پروگرام ہونے جا رہا ہے، اس کو لے کر میں بہت خوش ہوں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کو تحفہ دینے کے لئے وہ رام نامی اور رام چرت مانس خرید کر لائے ہیں۔ یہ دونوں چیزیں ایودھیا کی انمول وراثت ہیں۔ اس وراثت پہ سب کو ناز ہے۔
اقبال انصاری نے کہا کہ یہ دھارمک نگری ہے۔ یہاں گنگا جمنی تہذیب قائم ہے۔ یہاں کے ذرے ذرے میں دیوتا بستے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سبھی تنازعات ختم ہو گئے ہیں۔ ملک کے آئین پر سبھی مسلمانوں کو بھروسہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ”میں ضرور جاؤں گا۔ وزیر اعظم شری نریندر مودی کو شری رام چرت مانس بھینٹ کرونگا۔
واضح رہے کہ شری رام جنم بھومی ترتھ چھتر ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس کی طرف سے بھیجے گئے اس دعوت نامے میں لکھا ہے کہ شری رام جنم بھومی مندر کا بھومی پوجن اور مندر نرمان کام کا آغاز وزیر اعظم کے ہاتھوں سے ہوگا۔ مہمان اعزازی کے طور پر آر ایس ایس چیف شری موہن بھاگوت موجود رہیں گے۔ شری رام جنم بھومی مندر کے بھومی پوجن کے پروگرام میں اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ جی بھی موجود رہیں گے۔
.