Categories: Urdu

کوجھی کوڈ جہاز حادثہ کی وجہ بارش اور پھسلن : ہردیپ پوری

کیرل کے کوجھی کوڈ میں جہاز لینڈنگ کے دوران حادثے کاشکار ہو گیا۔ مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی ہردیپ پوری نے بتایا کہ ابھی تک کی جانکاری کے مطابق حادثے کی وجہ بارش اور پھسلن ہے۔ بارش کے سبب رن وے پر پھسلن تھی اور جہاز لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔
حادثہ جمعہ کے روز شام میں پیش آیا۔ وندے بھارت مشن کے تحت غیر ملکوں میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے حکومت ہند نے ایر انڈیا کے خصوصی طیاروں کا انتظام کیا ہے۔ اسی مشن کے تحت یہ طیارہ یو اے ای سے مسافروں کو لے کر کیرل کے کوجھی کوڈ پہنچا تھا۔ لیکن عین لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار ہو گیا۔
جہاز میں کل ایک سو نبے لوگ سوار تھے۔ اب تک اٹھارہ لوگوں کے موت کی خبر آ رہی ہے۔ موقعہ پر موجود افسران کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ سبھی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری خود تمام امور پہ نظر بناے ہوے ہیں اور افسران کو لگاتار ہدایات دے رہے ہیں۔ مسٹر پوری نے بتایا کہ کم زخمی مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
وزیر برائے شہری ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری خود کیرل کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ شہری ہوا بازی کی وزارت لگاتار کیرل حکومت کے افسران کے رابطے میں ہے۔ ہردیپ سنگھ پوری نے بتایا کہ شکر ہے کہ جہاز میں آگ نہیں لگی۔ وہیں انھوں نے جہاز کے جاں باز پایلٹ کی موت پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ .

IN Bureau

Share
Published by
IN Bureau

Recent Posts

PoGB politician raises concern over sale of forest land to Punjab industrialists

The opposition parliamentary members of the Pakistan-occupied Gilgit Baltistan (PoGB) assembly on Thursday raised their…

7 hours ago

Colombian President Gustavo Petro orders opening of embassy in West Bank’s Ramallah

Amid the ongoing war in Gaza, Colombian President Gustavo Petro has ordered the opening of…

7 hours ago

Indian Navy warships complete Manila visit as part of operational deployment to South China Sea

Indian Navy ships INS Delhi, INS Shakti and INS Kiltan completed their visit to Manila,…

8 hours ago

Indian envoy to Nepal reviews progress of India International Center for Buddhist Culture and Heritage

The Indian Ambassador to Nepal, Naveen Srivastava, inspected the construction site of the India International…

10 hours ago

China pressuring Tibetans to relocate from long-established villages: Human Rights Watch

Revealing increasing atrocities against members of the Tibet community in China, Human Rights Watch on…

10 hours ago

India’s public and private sector investment over past decade is more than what it invested over last 7 decades

India spent USD 8 trillion in new investments over the past decade, over half of…

11 hours ago